ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پاکستان دہشت گردی کا مرکز: جتیندر سنگھ

پاکستان دہشت گردی کا مرکز: جتیندر سنگھ

Thu, 02 Feb 2017 22:34:34    S.O. News Service

نئی دہلی،2/فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دیا ہے۔ پاکستانی حکومت کی طرف سے جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے پر دئے ایک جواب میں انہوں نے کہا کہ 2008 کے حملے کے قصورواروں پر پاکستان کو کارروائی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان مسلسل پاکستان کو ثبوت مہیا کراتا رہا ہے۔ایسے میں اب اسے اور ثبوتوں کا مطالبہ نہیں کرنا چاہئے۔
 


Share: